آرمی چیف کو کنگ عبدالعزیزایوارڈ ملنا پاکستان کیلئےاعزاز ہے،واصب غوری

لاہور (عمران قذافی سے ) – آرمی چیف کے لیے سعودی عرب کے سب سے بڑے ایوارڈ کو پاکستان کا اعزاز ہے آرمی چیف پاکستان کے معاملات پر ہمیشہ وطن کے لئے ڈیلیور کرتے نظر آئے۔

واصب غوری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عر ب کے سب سے بڑے ایوارڈ ”کنگ عبدالعزیز“ کا ملنا پاکستان کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے۔ بولے ایوارڈ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ذاتی کاوشوں، محنت کا صلہ ہے۔ آرمی چیف کی فارن پالیسی پر عبور کی وجہ سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوا۔ آرمی چیف کو ”کنگ عبدالعزیز“ ایوارڈ کا ملنا پوری پاکستانی قوم کیلئے باعث فخر ہے۔

واصب ابراہیم غوری نے کہا کہ آرمی چیف نے مشکل وقت میں یو اے ای، قطر اور سعودی عرب خود جا کر تیل کی ادائیگی کو ملتوی کروایا۔ آرمی چیف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے متحرک ہیں۔ پاکستانی قوم اپنے آرمی چیف پر جتنا فخر کرے کم ہے۔ ہمارا سپہ سالار ہمارا فخر ہے، قوم ان کی خدمات کی معترف ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں