فادرز ڈے کے موقع پر ادارہ "یوتھ ویژن”کا اپنے بانی (مرحوم ) سے اظہارِ محبت
دنیا بھر میں والد سے محبت کے اظہار کے لیے ’فادرز ڈے‘ منایا جارہا ہے اور اس خاص دن کے موقع پر ادرہ یوتھ ویژن کے دنیا بھر میں والد سے محبت کے اظہار کے لیے ’فادرز ڈے‘ منایا جارہا ہے اور اس خاص دن کے موقع پر ادرہ یوتھ ویژن کی انتظامیہ اور جملہ ارکان نے بھی بانی روز نامہ یوتھ ویژن حافظ محمد ابراہیم غوری(مرحوم ) کے حوالے سے تعزیی ریفرنس کا انعقاد کیا جس میں چیف ایڈیٹر واصب ابراہیم غوری نے اپنے والد محترم کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس پیش کیا۔ اس موقع پر عمران منیر قذافی، ثاقب غوری، عاقب غوری، علی رضا غوری، مسز کنول فرید ایڈووکیٹ، مبین خان غوری نے بھی تعزیتی ریفرنس پیش کیا۔ مقررین نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابراہیم غوری صاحب کی فلسفہ زندگی انسانیت کی خدمت ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنوں جہانوں میں کامیاب ہوسکتے ہیں اور ہمیں اس فلسفہ کا دوسروں تک پرچار کرنے کی بھی ضرورت یے۔ بعد ازاں شرکاء کی جانب سے مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی گئ اور مغفرت کی دعا کی گئی۔