بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیان پر مولانا طارق جمیل کی شدید مذمت

بھارتیہ جانتہ پارٹی (بی جے پی) کی ترجمان نوپور شرما اور نوین کمار جندال کی طرف سے پیغمبر اسلام پر دیے گئے متنازع بیان کے خلاف سوشل میڈیا پر مسلمانوں کی جانب سے شدید رد عمل ظاہر کیا جارہا ہے۔

بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کے گستاخانہ بیان پر پاکستان کے نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے بھی شدید مذمت کی ہے۔

مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں اس واقعے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ نبی کریم ﷺ کی شان میں سرعام گستاخی انتہائی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی حرکتیں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے ہر تھوڑے عرصے میں کہیں نا کہیں کی جاتی ہیں، امتِ مسلمہ کو یک زبان ہو کر ایسے گستاخانہ اقدامات کی عالمی سطح پر بھرپور مذمت اور آواز اٹھانی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں