وزیرخزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تردید کردی
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافے کے پیش نظر پٹرول پمپس پر رش لگ گیا تاہم وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تردید کردی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان عوام نے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے اضافے کی اطلاعات پر ایک مرتبہ پھر پیٹرول پمپس کا رخ کرلیا۔
دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تردید کی ہے۔
مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہورہا نہ ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا کوئی پلان ہے اور نہ ہی اضافے کی کوئی سمری موصول ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments