پی ٹی آئی کا فوری لانگ مارچ نہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے بجٹ کے باعث فوری لانگ مارچ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم ترین اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، مہنگائی، لانگ مارچ اور ارکان اسمبلی کے استعفوں کے معاملے پر کھل کر گفتگو کی گئی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے جب کہ حکومت کے ساتھ عام انتخابات کے علاوہ کسی اور آپشن پر مذاکرات نہیں ہوں گے۔

کور کمیٹی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف مارچ کا فیصلہ 15 جون کے بعد ہوگا اور بجٹ کی وجہ سے فوری لانگ مارچ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ احتجاج ملک بھر میں ضلحی سطح پر ہوگا ۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کور کمیٹی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں