اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دوبارہ کنٹینرز رکھ دیئے گئے

اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اتوار کی رات مختلف مقامات پر دوبارہ کنٹینرز رکھ دیئے گئے۔راستے تو بند کیے گئے لیکن کنٹینروں کی آمد سے واضح ہو گیا کہ وزیر داخلہ کی ہدایت کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ریڈ زون کے داخلی راستوں کے علاوہ سلام آباد ایکسریس وے پر بھی کنٹینر پہنچا دئیے گئے۔
وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کہہ چکے ہیں کہ اب کسی کو احتجاج کے لیے اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی جس نے بھی احتجاج کرنا ہے ضلعی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لے۔ پی ٹی آئی کے 6 دن بعد دوبارہ لانگ مارچ کے حوالے سے حکومت کی جانب سے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

راولپنڈی میں اگلے 6 روز تک سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کو بھی واپس جانے سے روک دیا گیا ہے۔ عمران خان نے دوبارہ مارچ کیا تو راولپنڈی ڈویژن کو 12 گھنٹے میں سیل کر دیا جائے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع کی جائے گی۔جبکہ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان سڑک کے راستے اب اسلام آباد نہیں آسکے گا، دعوے سے کہتا ہوں ہیلی کاپٹر کے ذریعے آجائے تو آجائے ورنہ اٹک برج کراس نہیں کرنے دوں گا،یہ پوری تیاری کے ساتھ آئے تھے، اگررات اڑھائی بجے انہیں ڈی چوک سے پیچھے نہ دھکیلتے تو پھر صورتحال خرا ب ہونی تھی۔
عمران خان نے 6دن بعد آنے کا اعلان کیا ہے میں نے آج ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے میٹنگ کی، کہ کہاں پر ہمیں مزید بہتری کی ضرورت تھی، یہ اس بار پوری تیاری کے ساتھ آئے تھے، کے پی کے اور جی بی کی فورس ساتھ لے کر آئے تھے، ہم ساری چیزیں پلان کررہی ہیں، دعویٰ کرتا ہوں کہ عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈی چوک آجائے تو ٹھیک ورنہ اٹک برج کراس نہیں کرنے دوں گا، سپریم کورٹ کے فیصلے تک ان کے پاس 10بندے نہیں تھے جبکہ فیصلہ آیا تو پھر ان کے لوگ اکٹھے ہوئے ، جس طرح لوگ باہر نکلے تھے اگر پولیس ناکوں سے ہٹ جاتی تو یہ لوگ گھروں میں داخل ہوجاتے

اپنا تبصرہ بھیجیں