فتنہ عمران خان ملکی سلامتی کے درپے ہے، خانہ جنگی کو ہوا دے رہا ہے: مریم نواز
لاہور:(عمران قذافی سے )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر بھر سازشیں کرنے والا فتنہ عمران خان ملک کی سلامتی کے درپے ہے۔
یوتھ ویژن کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان آئین کی دھجیاں اڑا کر خانہ جنگی کو ہوا دے رہا ہے۔
انہوں نے استفسار کیا کہ سیاست دانوں کی پگڑیاں اچھالنے اورآئینی ادارے کو گالی دینے والے کو کھلی چھوٹ ہے؟عمران خان نے اپنی نااہلی سے ملک کو تباہ و برباد کر دیا۔
ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اس کی شکایت صرف یہ ہے کہ میرا ساتھ کیوں نہیں دے رہے؟ میرا ساتھ نہیں دو گے تو شرمناک القابات سے پکاروں گا۔
یوتھ ویژن نیوز کے مطابق ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ احسان فراموشی کرنے والے محسن کش شخص کا نام عمران خان ہے۔