صدرعارف علوی نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی ایڈوائس مسترد کر دی

اسلام آباد (ثاقب غوری سے ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کردی۔

صدر عارف علوی  نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کو صدر پاکستان کی منظوری کے بغیر نہیں ہٹایا جا سکتا،آرٹیکل 101 کی شق 3 کے مطابق گورنر صدر کی رضا مندی تک عہدے پر قائم رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ گورنر پر بدانتظامی کا کوئی الزام ہے اور نہ کسی عدالت سے سزا ہوئی، اور نہ ہی انہوں نے آئین کیخلاف کوئی کام کیا، انہیں ہٹایا نہیں جا سکتا۔صدر کا فرض ہے کہ آرٹیکل 41 کے مطابق پاکستان کے اتحاد کی نمائندگی کرے۔

صدر نے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ نے پنجاب اسمبلی میں پیش آنے واقعات سے متعلق رپورٹ ارسال کی تھی، مجھے یقین ہے کہ گورنر کو ہٹانا غیر منصفانہ اور انصاف کے اصولوں کے خلاف ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں