عوام کیلئے بڑی خوشخبری: ملک میں لوڈ شیڈنگ صفر کردی گئی
اسلام آباد:( مظہر چشتی سے ) وفاقی وزارت توانائی نے عوام کے لئے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ آج صبح پانچ بجے سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ صفر کردی گئی ہے۔
وزارت توانائی نے اس ضمن میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کے وعدے کے مطابق آج سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ صفرکردی گئی ہے۔
وزارت توانائی کے مطابق 2500 میگا واٹ سے زائد اضافی بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہے، عید تعطیلات اور بعد ازاں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عید الفطر کے تین دن تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کچھ دن قبل ہدایت کی تھی کہ یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔
Load/Hide Comments