مسافروں کیلئے خوشخبری: ریلوے کے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان

لاہور:(واصب ابراہیم غوری سے ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر تین دن کے لیے ریلوے کے کرایوں میں 30 فیصد کمی کی جائے گی۔

ریلوے ہیڈکوارٹر کے دورے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت کم ہے لیکن کوشش کریں گے کہ خرابیوں کو دور کریں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کا انجن سٹارٹ کر دیا ہے، اب اس کو پیٹری پر ڈالنا ہے، ریلوے کے ملازمین اور پنشنرز کو وقت پر ادائیگی کی جائے گی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب کی وجہ سے بہت تباہی ہوئی، افسران نے ترقیاتی منصوبوں کو ہاتھ تک نہیں لگایا، جو قابل افسران ہے وہ کام کریں گے، سول ایو یشن میرے لیے چیلنج ہے اس میں بھی بہتری لائی گی، میں ماضی میں ریلوے سیاست پر بات نہیں کرتا تھا اب مجبوری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ٹھیک سے حکومت چلا رہے ہوتے تو کیا ضرورت تھی؟ ہمارے تو نمبر پورے نہیں تھے، عمران خان نے خود کو نکالنے کی سازش کی اور اس کو جادو ٹونے کا تڑکا لگا ہے، پی ایم ہاؤس سے وزیر اعظم ہاؤس کا چکر 98 کرڑو کا پڑا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایم ایل ون کا تعلق پاکستان کے مستقل کے ساتھ ہے جب کہ منصوبے پر کام روکا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں