عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر پر 98 کروڑ 35 لاکھ روپے خرچ ہوئے، دستاویزات

اسلام آباد:(عمران قذافی سے ) وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال پر اپنے دور حکومت کے ساڑھے تین سالوں کے دوران 98 کروڑ 35 لاکھ روپے خرچ کیے۔

وفاق کی برسراقتدار حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری کردہ سرکاری دستاویزات کے مطابق اگست 2018 سے لے کر مارچ 2022 تک کے دوران سرکاری ہیلی کاپٹر کے ایندھن اور مرمت پر تقریباً ایک ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے اپنی کانفرنس میں کہا کہ وہ کہتے تھے کہ سائیکل پر دفتر جائیں گے مگر بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس تک کا سفر ہیلی کاپٹر پر کیا جس پہ قوم کے 98 کروڑ 35 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ جب پی ٹی آئی حکومت کے آغاز پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے وزیراعظم کے سفر پر تنقید ہوئی تھی تو اس وقت کے وفاقی وزیر داخلہ فواد چودھری نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر کی سواری مہنگی نہیں ہے کیونکہ اس پر 50 سے 55 روپے فی کلومیٹر خرچ آتا ہے اور عوام بھی روٹ نہ لگنے سے پریشان نہیں ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں