مفتاح اسماعیل کو وزیر خرانہ کا قلمدان سونپ دیا گیا

اسلام آباد:(عمران قذافی سے ) پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماء مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیر خزانہ کا قلمدان دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مفتاح اسماعیل کو آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 9 کے تحت وفاقی وزیر خزانہ بنایا گیا ہے، جس کے تحت غیر منتخب رکن 6 ماہ کیلئے وفاقی وزیر بنایا جاسکتا ہے تاہم 6 ماہ کے اندر حکومت رکن کو قومی اسمبلی یا سینٹ کا رکن بنانے کی مجاز ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں