حکومت اور اتحادیوں‌ میں‌ معاملات الجھ گئے

اسلام آباد:(واصب ابراہیم غوری سے ) وفاقی کابینہ کی حلف برداری ایک بار پھر ملتوی ہوگئی.

نجی چینل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری کل یا پرسوں ہوگی، صدر عارف علوی نے کابینہ کے ارکان سے حلف لینے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت اوراتحادیوں میں معاملات الجھ گئے، وزارتوں کی تقسیم پرحکومت اوراتحادی جماعتوں میں معاملات کھٹائی کاشکارہیں

قومی وطن پارٹی نے وفاقی کابینہ کی تشکیل میں تاخیرپرتشویش کااظہارکیا ہے ، ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی وطن پارٹی کا وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، پی ڈی ایم کے آئندہ کے لائحہ عمل کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں