روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں کورونا وبا کے بعد بزنس اور ریسرچ پر پہلی انٹرنیشنل کانفرنس

تحریر:محمد اسد نعیم
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پاکستان کے بڑے اور معروف تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے۔ یہ یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی سرفہرست یونیورسٹی بن چکی ہے۔ جہاں تقریباً ساٹھ ہزار طلباء وطالبات کے لیے ساڑھے بارہ سو سے زائد ریگولر فیکلٹی موجود ہے۔ واسٔ چانسلرز پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب جنہیں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں جنوبی پنجاب کا محسن سمجھا جاتا ہے انہوں نے پہلے رحیم یار خان میں خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی قائم کی۔ جو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے شعبے میں جنوبی پنجاب کے لیے بہترین تحفہ ہے۔ اسی طرح اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکی غیر معمولی توسیع اور ترقی کا سہرا بھی انھی کے سر ہے۔ جس کے تحت صرف تین سال کے قلیل عرصے میں یونیورسٹی کی معیشت مجموعی طور پر 4 ارب سے 19 ارب تک پہنچ چکی ہے۔ جس میں ترقیاتی اور غیر ترقیاتی دونوں بجٹ شامل ہیں۔ اس وقت یونیورسٹی میں جو انفراسٹرکچر تیزی سے قائم کیا جا رہا ہے وہ اگلے 50 سال کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر قائم کیا جا رہا ہے۔ رینکنگ کے حوالے سے بھی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کے مطابق دنیا کی 1000 یونیورسٹی/جامعات میں شامل ہو چکی ہے۔ یونیورسٹی معیاری تعلیم فراہم کرکے تعلیمی شعبے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس، مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز (IBMAS) اس میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز موجودہ واسٔ چانسلر کے دور میں فعال ہوا۔اس کی تزئین و آرائش ہوئی آڈیو ویڈیو اور جدید آلات سے آراستہ ماڈرن کلاس رومز بناۓ گئے اور عمارت سے ملحقہ ایمفی تھیٹر قائم کیا گیا۔ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز تعلیم اور تحقیق کے ذریعے سیکھنے کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے اور کامیابی کے امکانات کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے بزنس اسٹڈیز اور انتظامیہ کے متعدد شعبوں میں رہنمائی کرتا ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف بزنس، مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز (IBMAS) کو مزید نو شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جو کہ لیڈرشپ اینڈ بزنس مینجمنٹ، ٹورازم اینڈ ہاسپیٹلیٹی مینجمنٹ، انٹرپرینیورشپ اینڈ انوویشن، پروجیکٹ اینڈ آپریشنز مینجمنٹ، مارکیٹنگ اور انٹرنیشنل بزنس، بزنس فنانس، اسلامی اور روایتی بینکنگ، ٹیکنالوجی مینجمنٹ، اور ایڈمنسٹریٹو سائنسز پر مشتمل ہے۔ جس کا مقصد عصری کاروباری ضروریات کو پورا کرنا ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف بزنس، مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز (IBMAS) میں لیڈرشپ اور بزنس مینجمنٹ کا شعبہ، اپنے طلباء کو انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز کی ایک وسیع رینج پر تربیت دیتا ہے جس میں مینجمنٹ، لیڈرشپ اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ تھیوریز اور پریکٹسز شامل ہوئے


ڈیپارٹمنٹ آف لیڈر شپ اینڈ مینجمنٹ سائنسز انسٹیٹیوٹ آف بزنس اینڈ ایڈ منسٹریٹو سائنسز کے زیرِ اہتمام پہلی بین الاقوامی کانفرنس برائے بزنس اینڈ مینجمنٹ ریسرچ، کرونا وبا کے بعد کے موضوع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں منعقد ہوئی۔ دو روزہ کانفرنس کا افتتاح وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کیا۔ کانفرنس میں ملایشیا، انڈونیشیا، جنوبی کوریا، آ سٹریلیا، سمیت پاکستان کی جامعات سے مندوبین شریک ہوئے۔ کانفرنس میں اپنے افتتاحی خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ آف لیڈر شپ اینڈ مینجمنٹ کے زیر اہتمام کرونا کے بعد بزنس اور مینجمنٹ ریسرچ کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس انتہائی بروقت اقدام ہے جس سے اساتذہ اور طلباء و طالبات کو ان مضامین میں ہونے والے جدید ترین پیش رفت اور رجحانات سے آ گاہی حاصل ہوگی ۔ وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں مختلف بین الاقوامی ملٹی نیشنل کمپنیوں،کاروباری طریقہ کار،جدت آ ئی ٹی کی بنیاد پر تیزی اور ترقی سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو کی۔ ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال نے کہا کہ کانفرنس میں کثیر تعداد میں بین الاقوامی ماہرین کی شرکت اور فیکلٹی سے اساتذہ اور طلباء و طالبات کی شرکت اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ ہمارے سکالرز اور محقیقین اپنے اپنے شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنے ادارے کا نام روشن کر نا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کانفرنس کے انعقاد پر خصوصی تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر سید محمد جاوید اقبال چیئرمین شعبہ لیڈر شپ اینڈ مینجمنٹ نے کہا کہ دو روزہ کانفرنس میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ، آرگنائزیشنل لیڈر شپ، بزنس انوویشن، کارپوریٹ گورننس، اسلامی بیکنگ، ٹیکنالوجی مینجمنٹ، ڈیجیٹل مارکٹنگ، سپلائی چین مینجمنٹ، آڈیٹ اینڈ اشورینس، پبلک ایڈمنسٹریش، ٹوٹل کوالٹی مینیجمینٹ، ٹورزم اینڈ ہاسپیٹیلٹی مینیجمینٹ، مائیکرو فائنانس، ایمپلوۓ ٹریننگ اینڈ پرفارمینس مینیجمینٹ، کنٹمپریری بزنس، کسٹمر ریلیشن شپ مینیجمینٹ، انٹرپرینور شپ، ایتھکس اینڈ سی ایس آر، چینج مینجمنٹ، پروجیکٹ اینڈ آپریشن مینیجمینٹ، اکاؤنٹنگ پریکٹس، ٹیکسیشن چیلینجز اینڈ پریکٹسز، ہیلتھ کیئر مینجمنٹ، فنانس، سمیت اہم موضوعات پر لیکچر دئیے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شکیل سرور نے کہا کہ افتتاحی سیشن کے بعد مندوبین متوازی سیشنز میں شریک ہوں گے جہاں پر ماہرین خصوصی لیکچر دیں گے۔پروفیسر ڈاکٹر راما تھراسانی، پروفیسر ڈاکٹر روسویتی سوریاسپترا، پروفیسر ڈاکٹر عمران بن ایم ڈی راسلی، ڈاکٹر عمر زمان، ڈاکٹر محمد عثمان، ڈاکٹر بشارت علی، ڈاکٹر ارم صبا، ڈاکٹر وحید عمرانی، پروفیسر ڈاکٹر سید علی رضا، نے شرکت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com