گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
لاہور:(مبشر بلوچ ) وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔
اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دی ہے۔
واضح رہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو چودھری سرور کے بعد ماہ رواں میں ہی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے گورنر پنجاب نامزد کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments