Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

پاکستان نیوی کے ملجم کلاس کارویٹ کی تعمیر کا کراچی میں آغاز

کراچی :(عمران منیر قذافی سے) کراچی شپ یارڈ اینڈانجینئرنگ ورکس میں پاک بحریہ کے لیے ملجم کلاس کارویٹ کی تعمیر شروع کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے ایم ایس اسفات کے تعاون سے کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے ملجم کارویٹ کی بنیادرکھنے کو باعث فخر موقع قرار دیا۔ انہوں نے وزارت دفاعی پیداوار، پاکستان نیوی، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اور ترکی کے ایم ایس اسفات کے مابین تعاون ایک تاریخی موقع ہے جس کے تحت دو کارویٹس کی تعمیر پاکستان جبکہ دو کی تعمیر ترکی میں کی جا رہی ہے۔نیول چیف نے کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خودمختاری کی پالیسی کے تحت اور پاکستان میں جدید ترین جنگی جہاز کی تعمیر اطمینان بخش امر ہے۔مقامی سطح پر کارویٹس کی تعمیر کا مقصد ملکی جہاز سازی کی صنعت کو فروغ دینا اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔ ان جہازوں کی تعمیر جدید معیار کے مطابق کی جا رہی ہے اور یہ جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گے جن میں سطح آب سے سطح آب، سطح آب سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور اینٹی سب میرین ہتھیار شامل ہیں۔ ان جہازوں کی شمولیت سے پاک بحریہ کی عسکری اور آپریشنل صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔قبل ازیں،منیجنگ ڈائریکٹرکراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس ریئر ایڈمرل اطہر سلیم نے کراچی شپ یارڈکی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ شپ یارڈ دفاعی جہاز سازی کی صنعت میں خود انحصاری کے لیے حکومت اور پاک بحریہ کے طے کردہ اہداف سے پوری طرح باخبر اور ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس میگا پراجیکٹ کے لیے برادر ملک ترکی کے ساتھ گہری دوستی پاکستان میں مقامی جنگی جہازوں کی تعمیر اور دیگر دفاعی شعبوں میں مزید تعاون کے نئے راستے کھولے گی۔ریئر ایڈمرل اطہر سلیم نے کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کی موجودہ پیداواری سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالی جس میں اندرون اور بیرون ملک منصوبوں کی تعمیرات شامل ہیں۔تقریب میں ایم ایس اسفات، حکومت پاکستان کے نمائندوں،پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے عہدیداروں اور تاجر برادری نے شرکت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com