شہباز شریف کی رہائشگاہوں کو وزیراعظم ہاؤس کا درجہ دے دیا گیا
اسلام آباد(واصب ابراہیہم غوری سے ) نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کی رہائشگاہوں کو وزیراعظم ہاؤس کا درجہ دے دیا گیا۔
یوتھ ویژن نیوز کے مطابق لاہور میں شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاون، رائیونڈ، مرکزی سیکرٹریٹ کو وزیراعظم ہاوس کا درجہ دیدیا گیا ہے۔
ایس سی سیکیورٹی نے بتایا کہ تاحال سیکیورٹی مامور کرنےکے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ شہباز شریف آج پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں، انہوں نے 174 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
شہباز شریف کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار شاہ محمود قریشی تمام ارکان سمیت مستعفی ہو کر ایوان کا بائیکاٹ کر گئے۔
Load/Hide Comments