وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی اٹک کے علاقے جتیال میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر قاضی احمد اکبر کی رہائش گاہ آمد، والد کے انتقال پر اظہارتعزیت و فاتحہ خوانی
لاہور: (مبشر بلوچ سے ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج اٹک کے علاقے جتیال میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر قاضی احمد اکبر کی رہائش گاہ گئے-وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے قاضی احمد اکبر سے ان کے والد قاضی خالد محمود کے انتقال پر اظہار افسوس کیا – وزیر اعلی عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔صوبائی وزیر ملک محمد انور، رکن قومی اسمبلی میجر ریٹائرڈ طاہر صادق، رکن پنجاب اسمبلی ملک جمشید الطاف، کمشنر راولپنڈی ڈویژن، آرپی او راولپنڈی اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں –
Load/Hide Comments