وزیراعظم کل قوم سے خطاب کرینگے’

اسلام آباد:(ثاقب ابراہیم غوری سے ) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ کل رات وزیراعظم قوم سے خطاب کرینگے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے دئیے گئے فیصلے کے تناظر میں وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی کل ہوگا، وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کرینگے۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے 3 اپریل کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو برقرار رکھا تھا، اسکے علاوہ عدالت نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کابینہ کو بھی بحال کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں