18 سے 25 سال کے نوجوان کوعمران خان نے گمراہ کر رکھا ہے، جاوید لطیف

لاہور(مظہر چشتی سے ) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان کا 18 سے 25 سال کے نوجوان کو گمراہ کرنے میں کردار ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے فارن فنڈنگ کیس لٹکا ہوا ہے، دنیا کے معروف اخبارات بھی عمران خان کو بے نقاب کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گھڑی تک نہ چھوڑنے والے کو صادق اور امین نہیں کہہ سکتے، ملکی معاشی صورتحال دیکھتے ہوئے ہم نے اپنی سیاست کی قربانی دی۔

وفاقی وزیرمیاں جاوید لطیف نے کہا کہ حکومت میں رہ کر ستمبر 2022 میں الیکشن کی بات کو قیامت قرار دیتا تھا، آج حکومت سے باہر رہ کر کہہ رہا ہے کہ 2022 میں الیکشن نہ ہوئے تو قیامت آ جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں