ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد منفی سوشل میڈیا مہم کی تحقیات کیلئے انکوائری ٹیم تشکیل

اسلام آباد( ثاقب غوری سے ) پاک فوج کے ہیلی کاپٹرحادثے کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی منفی پروپگنڈہ مہم کی تحقیقات کے لیے  انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

منفی سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے لیے چار رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم محمد جعفر کریں گے۔

ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم محمد جعفر کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی ٹیم کے ممبران میں ڈائریکٹر سائبر کرائم وقار الدین ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران حیدر شامل ہیں۔

انکوائری ٹیم افواج پاکستان سےمتعلق منفی پروپیگنڈہ مہم کے معاملے پر تحقیقات کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں