چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت آج بنی گالا میں ایک اہم اجلاس ہوا ۔ اس اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما عمران خان نے نیب قوانین میں ترامیم کرنے پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے ۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے نیب قوانین میں ترامیم کی بھرپور مزاحمت کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔ عمران خان نے اس اجلاس کے دوران یہ بھی کہا کہ ہم ان شرمناک مجرموں اور چوروں کے ٹولے کی نیب قوانین کے خلاف ترامیم کی بھرپور مزاحمت کریں گے ۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ چوروں کا حکومت میں آنے کا مقصد ہی خود کو این آر او دلوانا ہے چیئرمین تحریک انصاف کا یہ بھی کہنا تھا کہ چوروں کو این آر او دے کر انصاف کو دفن کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ان کرپٹ چوروں نے ہمارے ملک پاکستان کی اخلاقیات کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ۔ انہوں نے اجلاس کے دوران یہ بھی کہا کہ تیسری دنیا میں چوروں کو مزید لوٹ مار کی اجازت دینا ہی غربت کی بنیادی وجہ ہے ۔