چوروں اور ڈاکوؤں کے ساتھ لڑائی آج سے شروع ہوئی ہے،شیخ رشید

یوتھ ویژن نیوز ( واصب غوری سے ) راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اعلان کیا ہے کہ لڑائی آج سے شروع ہوئی ہے، چوروں اور ڈاکوؤں کے ساتھ ہمارا مقابلہ ہے۔

لیاقت باغ راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم والے اپنے کیسز ختم کرنے کے لیے حکومت میں آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: "ن اورش "آمنےسامنےآنے والی ہیں،اسحاق ڈارکو ش نے روکا ہے:شیخ رشید

شرکائے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

سیاسی مخالفین پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ جعلی بیماری کا بہانہ بنا کربھاگے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں