پنجاب میں تمام سکول کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے: وزیرتعلیم

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں تمام نجی اور سرکاری سکول بدھ سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

اپنی ایک ٹویٹ میں مراد راس کا کہنا تھا کہ لاہور، راولپنڈی اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں تمام سکولوں میں طلبہ و طالبات کی حاضری 16 فروری سے معمول پر آجائے گی۔انہوں نے طلبہ و طالبات سے گزارش کی کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے وہ حکومت کے وضع کردہ ضوابط پر عمل کریں۔
واضح رہے گذشتہ ماہ کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے سبب حکومت نے ایسے شہروں جہاں کیسز کا تناسب 10 فیصد سے زیادہ تھا میں سکولوں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ صرف 50 فیصد طلبا و طالبات کو کلاسوں کے لیے بلایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں