پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر الیکشن کمیشن کی اہم بیٹھک

لاہور ( علی ایوب سے )الیکشن کمیشن نے EVM کے استعمال پر صوبائی حکومت پنجاب سے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوران کسی ٹیکنالوجی بشمول EVM پر الیکشن کمیشن کا کوئی اعتراض نہیں ھے اگر وفاقی یا صوبائی حکومت ان مشینوں کو خود بنائے Manufacture کرے توالیکشن کمیشن EVM کا استعمال کرنے کو تیار ھے صوبائی حکومت کو یہ بھی بتایا گیا کہ صوبہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران 205000 مشینیں درکار ھوں گی۔۔

الیکشن کمیشن نے مشینوں کی خریداری مارکیٹ سے کرنی ھے تو تمام قواعد وضوابط اور پیپرا رولز کے مطابق خریداری کی جائے گی۔۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے یہ تجویز بھی دی گئی کہ چند ویلج اور نیبر ہوڈ کونسلوں میں ان مشینوں کی پائلٹ ٹیسٹنگ بھی کی جاسکتی ھے۔۔۔
صوبائی حکومت کو ان تجاویز پر غور کرنے کا کہا گیا ھے۔۔۔
مزید الیکشن کمیشن نے یہ بھی واضح کیا کہ قانون کے مطابق لوکل گورنمنٹس تحلیل ہونے کے بعد 120دن کے اندر انتخابات کا انعقادضروری ھے لہذا 120 دن کے اندر مشینوں کی خریدای ممکن نہیں…..

اپنا تبصرہ بھیجیں