پنجاب حکومت گرانے کیلئے اپوزیشن اتحاد کی تیاریاں مکمل

یوتھ یویژن نیوز عمران قذافی سے ) پنجاب حکومت کی تبدیلی کا معاملہ ، اپوزیشن اتحاد نے تیاریاں مکمل کر لیں۔

ذرائع مسلم لیگ ن  کے مطابق مسلم لیگ ق کے 6 ایم پی ایز کی  اپوزیشن اتحاد کے ساتھ رابطوں میں تیزی آگئی  ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے ایک گروپ نے بھی اپوزیشن اتحاد کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کر ا دی ہے۔

 وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی بجائے گورنر پنجاب کی طرف سے  اعتماد کا ووٹ لینےکا کہا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چہلم امام حسین کیلئےعراق جانے والے زائرین کیلئے بڑی خبر

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان ستمبر میں ہی اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے تمام ارکان کو لاہور میں رہنے اور بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں