پنجاب اسمبلی میں سود کے نجی کاروبار پر پابندی عائد کرنے کا بل منظور
یوتھ ویژن نیوز (واصب غوری سے ) – پنجاب اسمبلی میں سود کے نجی کاروبار پر پابندی عائد کرنے کا بل منظور ہو گیا۔
خدیجہ عمر نے دی پنجاب پروہیبیشن آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لون بل 2022 پیش کیا۔ وزیراعلی نے اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ اللہ اور اللہ کے رسولﷺ کے احکامات کی تعمیل میں پرائیویٹ طور پر سود کے کاروبار پر پابندی لگا رہے ہیں۔ چودھری پرویزالہی نے آئندہ ہفتے تک نوکریوں سے پابندی اٹھانے کاعندیہ بھی دیا۔
یہ بھی پرھیں : سابق مشیر شہزاد اکبر سمیت دس افراد کے نام ای سی ایل میں شامل
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے کہا کہ سابق دور میں نابینا افراد کو لاٹھیاں ماری گئیں، ہم نےان کا بند الاؤنس بحال کرکے 10 ہزار تک کر دیا ہے۔ ٹیچرز کی تنخواہیں بھی بڑھائیں گے۔
وزیر اعلی چودھری پرویزالہی نے سود کے خلاف قانون سازی کا اعلان 13 اگست کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے جلسے میں کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : حمزہ شہباز کی پاکستان واپسی پرپنجاب میں اہم اوربڑا عہدہ ملنے کا امکان؟