پاک فوج کی بڑی کاروائی، بھارتی سرپرست ’الخوارج‘ کے 23 دہشتگرد ہلاک
یوتھ ویژن نیوز: (کرائم رپورٹر سُمیر علی خان سے) راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں پاک فوج نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی اسپانسرڈ فتنہ ’’الخوارج‘‘ سے تعلق رکھنے والے 23 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔
پہلی کارروائی: 12 دہشتگرد ہلاک ترجمان کے مطابق موصول ہونے والی مصدقہ خفیہ اطلاعات پرپاک فوج نے کرم کے ایک مخصوص علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا، جہاں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے کا محاصرہ کیا گیا۔ محاصرے کے دوران خوارج نے شدید فائرنگ کی جس کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے 12 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ ایک اور خفیہ اطلاع، دوسرا آپریشن آئی ایس پی آر کے مطابق اسی علاقے میں موجود خوارج کے ایک اور گروہ کی موجودگی کی مزید انٹیلی جنس رپورٹ موصول ہوئی جس پر پاک فوج نے فوری طور پر دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں پاک فوج کی بھرپور کارروائی ، 34 ’فتنہ الخوارج‘ ہلاک، دشمن کو منہ توڑ جواب: آئی ایس پی آر
اس کارروائی میں بھی سخت جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں مزید 11 دہشتگرد مارے گئے۔ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد اعلامیے میں کہا گیا کہ مارے جانے والے تمام عناصر بھارت کی سرپرستی میں پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے اور ملک میں امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کر رہے تھے۔ پاک فوج نے کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد اور دیگر اہم سامان بھی برآمد کیا۔
علاقے کی مکمل سینیٹائزیشن جاری آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں مکمل سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ چھپے ہوئے بھارتی پشت پناہی یافتہ دہشتگرد کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے اور علاقے میں دیرپا امن برقرار رکھا جا سکے۔ قومی سلامتی کا نیا وژن: عزمِ استحکام ترجمان نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت فیڈرل ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ قومی سلامتی کے وژن “عزمِ استحکام’’ کے مطابق ملک بھر میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن پوری رفتار اور تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عزم آئی ایس پی آر نے واضح کیا کپاک فوج پاکستان میں غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں اور قوم کی حمایت سے ایسے عناصر کو جڑ سے اکھاڑا جائے گا تاکہ ملک میں امن و استحکام ہمیشہ برقرار رہے۔ اس کارروائی کو حالیہ مہینوں میں پاک فوج کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے اور اسے بھارتی سرپرست خوارج کے نیٹ ورکس پر ایک اہم ضرب سمجھا جا رہا ہے۔