پاک افغان بارڈر: دہشت گردوں کی فائرنگ سے 5 سیکیورٹی اہلکار شہید

راولپنڈی:(واصب ابراہیم غوری سے) پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں نے سرحد پار سے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں پانچ سیکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

یوتھ ویژن نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے ضلع کرم میں پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے پانچ سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

شہدا میں لانس نائیک عجب نور، سپاہی ضیا اللہ، سپاہی ناہید اقبال، سپاہی سمیر اللہ اور سپاہی ساجد علی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک عجب نور کا تعلق کراچی، سپاہی ضیا اللہ کا تعلق لکی مروت، سپاہی ناہید اقبال کا تعلق کرک، سپاہی سمیر اللہ کا تعلق بنوں اور سپاہی ساجد علی کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔

یوتھ ویژن نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی ہے جس کے باعث دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ساتھ ہی امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان کی عبوری حکومت ایسی سرگرمیوں کو روکے گی۔

یوتھ ویژن نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی سرحدوں کو دہشتگردی سے محفوظ رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بہادر جوانوں کی قربانیوں نے ہمارا عزم مزید پختہ کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں