پاکستان میں بھارتی میزائل گرنےکےواقعہ پربھارتی فضائیہ کےتین افسران برطرف
یوتھ ویژن نیوز(ویب ڈسک ) بھارتی ائیرفورس نے 3 اہلکاروں کو مارچ میں پاکستان میں حادثاتی طور پر میزائیل فائر کرنے کے جرم میں برطرف کر دیا۔
نو مارچ کو بھارت کی طرف سے پاکستان کے علاقے میاں چنوں میں براہموں میزائل فائرہوا تھا۔ پاکستان نے بھارت سے وضاحت طلب کی تھی اور مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، تاہم بھارت کی وزارت دفاع نے واقعے کو تیکنیکی غلطی قرار دیا تھا اور واقعے کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت 2025 میں اپنے “اُڑتے تابوتوں” کو گراؤنڈ کردے گا
جس پر بھارت نے حادثے کی تحقیقات کے لئے ایک انکوائری کورٹ تشکیل دیا تھا، جس کے مطابق افسران نے فائر کرنے میں سٹینڈرڈ آپریشن کی خلاف ورزی کی تھی۔ انکوئری رپورٹ کی روشنی میں بھارتی ائیرفورس نے غفلت اور لاپرواہی برتنےکے الزام میں ان فوجی افسران کو برطرف کر دیا ہے
Load/Hide Comments