وزیراعلی پرویز الہی نے مزید 5 خصوصی معاون مقرر کردئیے

لاہور( یاسر ملک سے ) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے 5 سیاسی معاونین کا تقررکر دیاگیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات اور رکن پنجاب اسمبلی محمد عامر خان نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون مقرر کیے گئے ہیں۔

سابق ایم پی اے چوہدری عارف گوندل کو بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیاسی معاون مقرر کیا گیا ہے۔ان کے علاوہ زبیر احمد خان اور ایم پی اے امجد پرویز بھی وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے سیاسی معاون مقرر کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کے نو حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی استدعا مسترد

اپنا تبصرہ بھیجیں