وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی کوروناوائرس اومی کرون سے بچاؤ کے حوالے سے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کو ہدایات

لاہور(یاسر ملک سے )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کوروناوائرس اومی کرون سے بچاؤ کے حوالے سے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کو ہدایات جاری کر دی ہیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ صوبہ بھر میں عوام کو اومی کرون سے محفوظ رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے محکمہ صحت کے حکام کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی فول پروف سکریننگ کی جائے- انہوں نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔کورونا کے نئے وائرس سے بچاؤکیلئے احتیاطی اقدامات ضروری ہیں۔انہوں نے کہاکہ ویکسی نیشن کی دوسری خوراک اور بوسٹر ڈوز یقینی بنائی جائے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ویکسینیشن مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں