وزیراعظم شہباز شریف کا آرمی چیف سے ٹیلیفونک رابطہ
یوتھ ویژن نیوز وزیراعظم شہبازشریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ اور چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اخترنوازسے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔
وزیراعظم اور آرمی چیف نے ملک میں سیلاب متاثرین خاص طور پرصوبہ سندھ میں امداد اور بحالی کی کارروائیوں سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔
آرمی چیف نے پاک فوج کی جانب سے صوبہ سندھ میں امدادی کارروائیوں میں بھرپور تعاون سے متعلق آگاہ کیا ۔
وزیراعظم نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو صوبہ سندھ میں رابطہ سڑکوں اور پلوں کی تباہی کے باعث ہیلی کاپٹرز کی فراہمی کی ہدایت کی
اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹرز کے استعمال سے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں زمینی رابطہ کٹنے کی وجہ سے ریسکیو اور یلیف کی فراہمی میں آنے والی مشکلات کو دور کرنے میں مدد ملے گی ۔
وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے لئے پاک فوج کے تعاون اور جذبے کو بھی سراہا۔
آرمی چیف نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ کمانڈر سدرن کمانڈ کو بلوچستان میں امدادی کارروائیوں کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں جبکہ چئیرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو صوبہ سندھ میں بارشوں اور سیلاب کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ۔
چئیرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو حکومت سندھ اور بلوچستان میں امدادی کارروائیوں میں بھرپور تعاون سے متعلق بھی آگاہ کیا۔