ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں 13.97 فیصدکی نمو

اسلام آباد۔ (عاقب ابراہیم غوری سے ):ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے پہلے5 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13.97 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی تانومبر2021 تک کی مدت میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 133.12 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13.97 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 116.80 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔نومبر2021 میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم 31.98 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں 50.20 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ سال نومبرمیں مکلی برآمدات پرمال برداری کے ضمن میں 21.29 ملین ڈالرکے اخراجات ہوئے تھے، مالی سال 2021 میں برآمدات پرمال برداری کے مجموعی اخراجات کاحجم 219.82 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں