مریم نواز کے دورہ جنوبی پنجاب کا 5 روزہ شیڈول جاری
یوتھ ویژن نیوز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کیلئے 29 اگست کو جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گی۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کل صبح 9 بجے لاہور ائیر پورٹ سے ملتان کے لئے روانہ ہوں گی جبکہ ان کا دورہ جنوبی پنجاب 4 سے 5 دنوں تک جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب زدگان تک فوری پہنچیں،نوازشریف کی ہدایت
مریم نواز دورے کے دوران ملتان، تونسہ اور راجن پور جائیں گی جبکہ انکے ہمراہ پارٹی کے دیگر رہنماء بھی ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مسلم لیگ ن کی جانب سے پہلے سے جاری امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیں گی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا اظہار یکجہتی کا پیغام بھی پہنچائیں گی۔
واضح رہے کہ نائب صدر مسلم لیگ ن اپنے دورے کے دوران جنوبی پنجاب کے مرکزی رہنماؤں اور قائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔