مجھ پر پریشرڈالاجارہا ہے،پی ٹی آئی یا عمران خان کیخلاف بیان دوں،شہباز گل

یوتھ ویژن نیوز( مبشر بلوچ )تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے عدالت میں دوران حراست اپنے ساتھ پیش آنے والی ساری روداد بیان کردی۔

شہباز گل نے روسٹرم پر آکر کہا  پمز میں مجھے کوئی ڈاکٹر نہیں دیکھتا تھا . یہ سب خانہ پوری ہو رہی ہے۔  میں تو سارا دن ہی بیٹھا ہوتا ہوں۔ میری عینک چھین لی گئی، گھر سے آیا چشمہ مجھے نہیں دیا گیا ۔ ایک حیوان کی طرح مجھے رکھا گیا ۔ جب چاہتے ہیں دس بارہ لوگ آتے ہیں وہ جو چاہیں کرتے ہیں ۔

 شہباز گل نے عدالت میں انکشاف کیا کہ مجھ پر پریشر ڈالا جا رہا ہے کہ عمران خان کے خلاف بیان دوں۔ میں نے پی ٹی آئی یا عمران خان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔  ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ اس کے بعد بھی میرا کوئی بیان آئے تو میرا نہیں ہو گا۔ میں نے تحریک انصاف کے خلاف کوئی بات نہیں کی. اگر میرا کوئی ایسا بیان آتا ہے تو تشدد سے لیا جائے گا. 

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پانچ روز سے ہسپتال میں مجھ سے تفتیش ہو رہی ہے ۔ میں تشدد کا نشانہ نہیں بننا چاہتا، آپ کی سوچ ہے جو تشدد کیا جا رہا ہے ۔ مجھے صبح کوئی دوائی پلائی گئی ۔ مجھے جو بیماری ہے اس کے ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے ۔ اس وقت میری چیسٹ کھلی ہے میں بیمار ہوں ۔ ڈاکٹر نے ابھی جو کہا ہے وہ بھی آپ دیکھ لیں ۔ آپ نے مجھے زندہ دیکھنا ہے یا نہیں؟ میں کوئی بہانے نہیں کر رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں