لیجنڈری سابق ہاکی اولمپئن منظور جونئیر انتقال کرگئے

 یوتھ ویژن نیوز ( عاقب غوری سے ) فخر پاکستان ، ہاکی کی شان سابق اولمپئن منظور حسین جونئیر انتقال کرگئے۔

منظور جونیئر کے انتقال کی تصدیق ان کے صاحبزادے فیصل منظور نے کی۔

ڈاکٹرز کے مطابق کومنظور جونیئر کو  صبح ہارٹ اٹیک ہوا جس کے بعد انہیں فوری طور پر لاہور کے ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زیر علاج تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پاکستان کو ایشیا کپ میں 5 وکٹوں سےشکست دے دی

ڈاکٹرز کے مطابق منظور جونئیر کو تین اسٹنٹ ڈالے گئے تھے۔

منظور جونیر اس وقت پی ایچ ایف میں بطور چیئرمین سیلکشن کمیٹی فرائض انجام دے رہے تھے

واضح رہے کہ ہاکی کے معروف کھلاڑی منظور الحسن جونئیر 28 اکتوبر 1958ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1975 سے 1984 کے دوران انٹرنیشنل ہاکی میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ دو اولمپکس ( بارسلونا اور لاس اینجلس)  کھیلنے اور بالترتیب کانسی اور سونے کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ۔ لاس اینجلس اولمپکس کے کپتان بھی وہی تھے،  دو عالمی کپ ٹورنامنٹس میں رنر اپ اور 1982 کے عالمی کپ ٹورنامنٹ کے فاتح رہے۔ اپنے زمانے میں گولڈن پلئیر کے خطاب کے حق دار قرار پائے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان آج رات سیلاب زدگان کیلئے ٹیلی تھون کریں گے

منظور جونیئر نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں گولڈ میڈل کا اعزاز حاصل کیا1978 اور 1982 کی ونر قومی ہاکی ٹیم کا بھی حصہ رہے۔

1982 کے   ورلڈ کپ فائنل کے ہیرو کے طور پر دنیائے ہاکی آج بھی پہچانتی ہے جہاں انہوں نے چھ جرمن ڈیفنڈر کو ڈاج کرکے گول سکور کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا.

 14 اگست 1984ء کو حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں