لاہور ہائیکورٹ سے عمران خان کیلئے بُری خبر

لاہور ہائیکورٹ کےالیکشن ٹربیونل نے این اے 118 کے ضمنی انتخاب میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل میں عمران خان سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔

جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ٹربیونل  نے حلقے سے امیدوار  شذرہ منصب کھرل کی اپیل پر سماعت کی ۔ اپیل کنندہ نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کو کاغذات نامزدگی سے چھپایا۔ عمران خان نے جان بوجھ کر اپنے اور اپنی اہلیہ کے اثاثہ جات چھپائے، ریٹرننگ افسر کو اوتھ کمشنر سے تصدیق کئے بغیر  کاغذات نامزدگی جمع کروائے، وکیل اپیل کنندہ نے  استدعا کی کہ الیکشن ٹربیونل ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے اور عمران خان کو حلقہ این اے 118 سے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے نااہل قرار دیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

دوسری جانب ٹربیونل نے این اے 108 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے  جواب طلب کرلیا ٹربیونل نے دونوں اپیلوں پر متعلقہ فریقین سے 24 اگست کو جواب مانگ لیا عدالتی کارروائی کے بعد بیرسٹرعلی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر درج مقدمات جھوٹے ہیں انکو خارج کروانے کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلوں کے بعد الیکشن کمیشن امیدواروں کی ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں