فیاض الحسن چوہان سے ایک دن بعد ہی ترجمان پنجاب حکومت کا عہدہ واپس لےلیاگیا
لاہور (یاسر ملک سے ) تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کی ذمہ داریوں میں تبدیلی کردی گئی، ترجمان پنجاب حکومت کا نوٹیفیکشن واپس لیکر وزیراعلیٰ پنجاب کا ترجمان مقرر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کی ذمہ داریوں میں تبدیلی کردی گئی، ترجمان پنجاب حکومت کا نوٹیفیکشن واپس لیکر وزیراعلیٰ پنجاب کا ترجمان مقرر کردیا گیا۔
گزشتہ روز جاری ہونے والے پہلے نوٹیفیکشن کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو ترجمان پنجاب حکومت اور ڈی جی پی آر کے معاملات کی ذمہ داری دی گئی تھی لیکن اب نیا نوٹیفیکشن جاری کر کے انہیں وزیراعلی پنجاب کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔
پارٹی رہنما عمرسرفراز چیمہ مشیر اطلاعات کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے، ڈی جی پی آر کے معاملات بھی عمر سرفراز چیمہ دیکھیں گے۔
Load/Hide Comments