عمران خان کی نااہلی کیلئےدائردرخواست قابل سماعت ہےیانہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نےدلائل طلب کرلیے

یوتھ ویژن نیوز( عمران قذافی سے ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم کی نااہلی کے لیے دائر درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوبارہ دلائل طلب کرلیے۔ جس کا تحریری حکم نامہ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے جاری کیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار آئندہ سماعت پر درخواست قابل سماعت ہونے پردلائل دے۔ 

عدالت کا کہنا ہےکہ ایک  رکن قومی اسمبلی کی نا اہلی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونےکا بنیادی سوال ہے، سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں آئندہ سماعت پردرخواست گزار عدالت کی معاونت کریں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا عمران خان کو جرمانہ ادا کرنے کا حکم

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ درخواست گزار کے مطابق عمران خان نےکاغذات نامزدگی اور بیان حلفی میں بیٹی کی معلومات چھپائیں، درخواست گزار کے مطابق عمران خان کی بیٹی برطانیہ میں رہائش پذیر ہے۔

خیال رہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر 22 اگست کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست نے بیڑا غرق کردیا، کسی زمانے میں خوبصورت تھی، زرتاج گل

عدالت عالیہ کے استفسار پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہری محمد ساجدکے وکیل نے کہا تھا کہ عمران خان نے بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں