شہباز گل کیخلاف مقدمے کی ایف آئی آر سامنے آگئی

اسلام آباد(عاقب غوری سے ) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کیخلاف درج مقدمے کی ایف آئی آر منظر عام پر آگئی ہے۔ 

ایف آئی آر کے مطابق شہباز گل کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہوا  جس میں بغاوت ، اداروں کے خلاف اکسانے کی دفعات شامل ہیں ۔

شہباز گل کیخلاف  مقدمہ غلام مرتضی چانڈیو مجسٹریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  سیکرٹری داخلہ کی منظوری کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔  مقدمے میں دفعہ 505.120.124. اور 196 شامل کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں