شہباز گل کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

یوتھ ویژن نیوز ( مظہر چشتی سے ) اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہبازگل کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ  کی استدعا منظور ، جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نےتحریک انصاف کے رہنما  شہباز گل کو 24 اگست تک پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ 

پولیس شہباز گل کو لے کر کچہری سے روانہ ہوگئی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا ڈاکٹر شہباز گل کو 24 اگست کو دوبارہ عدالت میں ایک بجے  پیش کیا جائے گا۔ شہباز گل کہ صحت خرابی کی صورت میں ہسپتال شفٹ کیا جائے۔ اس دوران  شہباز گل کو وکلاء اور اہلخانہ سے ملنے کی اجازت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: رات کو12 بندے کمرے میں گھس آئے، شہباز گل عدالت میں بول پڑے

 شہباز گل کی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا مسترد کردی گئی۔  عدالت  نے پولیس کو شہباز گل سے تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا جبکہ پولیس تفتیشی افسر کو شہباز گل کو مکمل میڈیکل سہولیات فراہم کرنے  کی ہدایات بھی جاری کی گئیں ۔ 

واضح رہے کہ ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت کے بعد پولیس کی اضافی نفری تعینات کئی گئی تھی۔

ڈیوٹی مجسٹریٹ نے فیصلہ سنانے سے قبل شہباز گل کو طلب کیا۔ پولیس پی ٹی آئی رہنما کو بخشی خانے سے  لیکر کمرہ عدالت  پہنچی جہاں  شہباز گل نے روسٹرم پر  آکر  شکوہ کیا کہ  مجھے پچھلے پانچ دن سے کپڑے نہیں دئیے گئے ، پانچ دنوں سے میں نہایا نہیں ہوں ، میرے گھر  والے  کپڑے دیکر گئے انہوں چھین لئے۔ پچھلے چار روز سے میں بھوک ہڑتال پر ہوں۔ 

شہباز گل نے مزید کہا کہ جج صاحب آپ نے فیصلہ دیتے ہوئے سوچنا ہے کہ میں زندہ رہوں گا یا نہیں ؟

جج صاحب نے ریمارکس دئیے کہ شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ ہوگا یا نہیں، پانچ منٹ بعد فیصلہ سناؤں گا۔ بعدازاں ڈیوٹی مجسٹریٹ نے شہباز گل کو لے جانے کا حکم دیا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں