دریائے سوات میں سیلاب کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، بڑی تبائی کا خدشہ
یوتھ ویژن نیوز (ثاقب غوری سے ) دریائے سوات اورکابل میں سیلاب کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، آئندہ 24 گھنٹوں میں دریائے کابل میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ، بڑی تباہی کا خدشہ ہے محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں دریائے کابل، دریائے سندھ اور اس سے منسلک ندی نالوں میں ’انتہائی درجے کے سیلاب کا خدشہ‘ ہے، جبکہ بلوچستان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران فلیش فلڈنگ کی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے۔
دریائے کابل سے ملحق علاقوں میں سیلاب کا شدید خطرہ ہے اگلے 48 گھنٹے میں 3 لاکھ کیوسک کا ریلہ نوشہرہ کے مقام سےاٹک پل پر پہنچے گا۔ جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بلوچستان کے ندی نالوں میں بھی شدید طغیانی کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں ریلیف اور ریسکیوآپریشن کے لیےپاک فوج تعینات
ی ڈی ایم اے نے جمعے کو جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا ہے کہ دریائے سوات میں پانی کی سطح سیلابی حد تک دو لاکھ 27 ہزار899 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق دریا یا ندی نالوں میں پانی کی سطح زیادہ ہونے سے آس پاس رہنے والی آبادیوں کے لیے خطرناک صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں ریلیف اور ریسکیوآپریشن کے لیےپاک فوج تعینات
پی ڈی ایم اے نے سوات، لوئر دیر، مالاکنڈ، مہمند، چارسدہ، مردان، نوشہرہ اور پشاور کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ حساس علاقوں میں موجود آبادی کو ہنگامی صورتحال پیدا ہونے سے پہلے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے
یہ بھی پڑھیں: لاڑکانہ میں ہونے والی بارش لاڈلے افسران کے باعث رحمت سے زحمت بن گئی
دوسری جانب تحصیل بالاکوٹ کے بالائی علاقوں شوگران کاغان ناران میں موسلادھار بارشں سے پہاڑی ندی نالوں آور دریائے کنہار میں میں طغیانی رہی ۔جس سے مہانڈری کے مقام پر دریائے کنہار کے کنارے خانہ بدوشوں کے خیمے سیلابی ریلے کی نزر ہو گئے جس سے تین بچوں تین خواتین سمیت آٹھ افراد طغیانی کی نزد ہو گیے پولیس کے مطابق رات گئے خاتون آور بچے سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہو گئیں ہیں
یہ بھی پڑھیں:سندھ کےعلاقوں میں 1100 ملی میٹر تک بارش ہو چکی
سیاحتی مقام ناران میں موسلادھار بارشں سے جھیل سیف الملوک روڈ پر نالوں میں طغیانی آور سلائڈنگ سے 60سے زائد جیپوں میں سوار سیاحوں کو کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں نے بھاری مشینری استعمال کرتے ہوئے روڈ کو کھول کر سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ۔جبکہ شاہراہِ کاغان دو مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک کی امدورفت کیلئے جزوی طور پر بند ہے۔