حکومت کا تحریک انصاف پر تاحیات پابندی کا عندیہ 

اسلام آباد( عمران قذافی سے ) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے تحریک انصاف ’فارن ایڈڈ پارٹی‘ ثابت ہوچکی۔ قانون کے مطابق ایسی پارٹی کے خلاف 15 دن میں ڈکلیریشن جاری کرنا وفاقی حکومت پر لازم ہے، سپریم کورٹ نے ڈکلیریشن برقرار رکھا تو پارٹی ختم ہوجائے گی۔

انہوں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ان کے ساتھیوں کو خراج  تحسین پیش کرتے ہیں، عمران خان نے بلا جواز چیف الیکشن کمشنر کیخلاف گھٹیا زبان استعمال کی، چیف الیکشن کمشنر نے دانائی و صبر کا مظاہرہ کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ فتنہ خان اس فیصلے کی روشنی میں ایک مستند جھوٹا انسان ہے، عمران خان ملک میں امن نہیں چاہتا

اپنا تبصرہ بھیجیں