حکمران عوام کی میتوں پر بھی سیاست چمکانے میں مصروف ہیں، آیسہ کامل
بہاول پور( عمران قذافی سے )پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما آسیہ کامل نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ حکمران عوام کی میتوں پر بھی سیاست چمکانے میں مصروف ہیں اس سانحہ کی عدالت غظمٰی کے جج سے بے لاگ تحقیقات کر اکے غفلت اورلاپرواہی کے مرتکب حکومتی اورانتظامی عہدیداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لا ئی جا ئے ۔ عمران خان یورپ اوردیگر ممالک کی مثالیں تودیتے ہیں لیکن انہوں نے اس سانحہ کی ذمہ داری قبول کر تے ہو ئے استعفیٰ نہیں دیا ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں نااہل وزیر اعلیٰ کے ذریعے عمران خان خود حکومت کررہے ہیں انہیں اس سانحہ کا ذمہ دار قرار دیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ فواد چوہدری اورشیخ رشید سمیت حکومت کے تمام وزیر مشیر اس سانحہ پر سیاست چمکانے میں مصروف ہیں سانحہ مری دل دہلا دینے والا واقعہ ہے جو انتظا می غفلت کے باعث پیش آیا ۔
Load/Hide Comments