حمزہ شہباز کی پاکستان واپسی پرپنجاب میں اہم اوربڑا عہدہ ملنے کا امکان
یوتھ ویژن نیوز (واصب غوری سے ) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا متفقہ فیصلہ کرلیا گیا، لیگی رہنما رواں ہفتے لندن سے لاہور پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے حمزہ شہباز کا نا مکمل اپوزیشن لیڈر کے لیے نام تجویز کیا۔
پنجاب اسمبلی میں باضابطہ حمزہ شہباز کا نام پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ لیگی پارلیمانی پارٹی باضابطہ ریکوزیشن جمع کروائے گی۔
یہ بھی پڑھیں الیکشن سےپہلے ہی عمران خان کی کراچی میں بڑی کامیابی ملی گئی
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کر لی۔اتحادی بھی حمزہ شہباز کے نام پر رضا مند ہو گئے۔
واضح رہے کہ حمزہ شہباز پہلے بھی اپوزیشن لیڈر رہ چکے ہیں ۔ن لیگ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی اکثریتی جماعت ہے۔
حمزہ شہباز ان دنوں نجی دورے پر لندن میں موجود ہیں۔ لیگی رہنما کا رواں ہفتے لندن سے لاہور آنے کا امکان ہے۔