تحریک لبیک کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

لاہور (مبین خان سے ) تحریک لبیک کے کارکنان کو توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا معاملہ، انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک لبیک کے 27 کارکنان کو 2 مقدمات سے بری کر دیا, عدالت نے قرار دیا کہ پراسکیوشن ملزمان کیخلاف الزامات ثابت نہیں کرسکا.

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے سکولوں نے موسم گرما کی تعطیلات میں مزید توسیع کردی

 تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے دو مقدمات میں 27 کارکنان کی بریت کا فیصلہ سنایا، ایک مقدمہ میں تحریک لبیک کے رہنما افضال عالم،قاری محمد صدیق،حافظ محمد شہباز،اعجاز شاہد,حافظ محمد شہزاد،گل زمان خان سمیت 19 ملزمان بری ہوئے۔ ان ملزمان کیخلاف 2021 میں تھانہ فاروق آباد میں مقدمہ درج ہوا تھا۔دوسرے مقدمے میں مرکزی رہنما علامہ فاروق الحسن ,مدثر ظہور،مجاہد شاہ,انوارالحق اورعلی جاوید سمیت 8 ملزمان کو بری کیا گیاہے۔ان ملزمان کیخلاف2021 میں تھانہ نواں کوٹ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی بورڈز کا طلبا کو بڑا سرپرائز،والدین نے پریشانی سے سر پکڑ لیے

اپنا تبصرہ بھیجیں