بجلی کی قیمت میں تاریخی اضافہ، ماہانہ بل کتنا آئے گا ؟
اسلام آباد ( ثاقب غوری سے ) نیپرا نے کراچی کے صارفین کو 440 واٹ کا جھٹکا دے دیا ہے۔ کراچی کے صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 11 روپے 10 پیسے مہنگی کردی گئی۔ محتاط اندازے کے مطابق صارفین کے بلوں میں 20 سے 25 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
نیپرا حکام کے مطابق بجلی جون کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی گئی ہے جبکہ کے الیکٹرک نے 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔
بجلی مہنگی ہونے سے کراچی کے صارفین پر 25 ارب روپے سے زیادہ اضافی بوجھ منتقل ہو گا، نیپرا کے مطابق بجلی جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے ایک ماہ کیلئے مہنگی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیرہ اگست کو بتاؤں گا کہ حقیقی آزادی ہوتی کیا ہے،عمران خان
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق صرف اگست اورستمبر کے بلوں پر ہوگا۔
جون کا ایف سی اے صارفین سے 2 ماہ میں وصول کیا جائے گا، اگست میں صارفین سے 3 روپے 1 پیسہ چارج کیا جائے گا جبکہ ستمبر میں صارفین سے 8 روپے 9 پیسے چارج کیا جائے گا۔
اس سے قبل کراچی کے صارفین مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافہ بھی بجلی کی مد میں ادا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاق میں حکمران جماعتوں کے درمیان ضمنی الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوششیں