آرمی چیف سےیورپی یونین کےسفیرکی ملاقات،آئی ایس پی آر

یوتھ ویژن نیوز ( واصب غوری سے )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر محترمہ ڈاکٹر رینا کیونکا نے آج جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور یورپی یونین  کے ساتھ دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے سفیر کو نئی تقرری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دونوں معززین نے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ روابط کو مزید بڑھانے کی امید ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین اور جامع حکومتی پالیسی

اس موقع پر  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدہ مند کثیر ڈومین تعلقات کو بڑھانے کے لیے پر امید ہیں.

معزز مہمان نے پاکستان میں جاری سیلاب سے ہونے والی تباہی پر اپنے دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش بھی کی۔  سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں میں سول انتظامیہ کی مدد کرنے پر پاک فوج کی کوششوں کو بھی سراہا اور پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں