اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر اعظم کی زیرِصدارت سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وفاقی اور صوبائی وزراء کا تعاون مانگ لیا پی ٹی آئی کے بانی کی جان کو خطرہ سندھ ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار پر سوال عمران خان نے معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے حکومتی کمزوری کی پیش گوئی کی۔ بلوچستان کے کچھ ضلع ژوب 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پی کے انٹرا پارٹی انتخابات کی توثیق کردی تنزلی کا شکار معاشرے کے سدھار کی آخری اُمید اساتذہ اور اُن سے ہونےوالا ہتک آمیز سلوک طالبان نے حکومت پاکستان کو ‘بہت برے نتائج’ سے خبردار کردیا "اسلامیہ یونیورسٹی کا یورپی یونین کے وفد کا خیرمقدم شمسی توانائی، آرٹسٹری اور کیمپس اسپلنڈر کی نمائش” عائشہ عمر نے سرجری کے بعد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی گوگل میٹ نے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا۔

طلبا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں خود کو ہنرمند بنائیں، بلوچستان کے نوجوان کامیاب جوان پروگرام سے استفادہ کریں، صدر ڈاکٹر عارف علوی کی بلوچستان ریذیڈنشل کالج لورالائی کے طلبا کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد۔ (واصب ابراہیم غوری سے ):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ طلبا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں خود کو ہنرمند بنائیں، حکومت بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، بلوچستان کے نوجوان کامیاب جوان پروگرام سے استفادہ کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو بلوچستان ریذیڈنشل کالج، لورالائی کے طلبا کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بلوچستان کے طلبا و طالبات حکومتی تعلیمی سکالرشپ سکیم سے فائدہ اٹھائیں، حکومت احساس سکالرشپ پروگرام کے تحت 50 ہزار سکالرشپ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبا اپنی تعلیم پر توجہ دیں، ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ طلبا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں خود کو ہنرمند بنائیں، حکومت بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، بلوچستان کے نوجوان کامیاب جوان پروگرام سے استفادہ کریں، نوجوان کامیاب پروگرام کے تحت آسان شرائط پر کاروباری قرضے حاصل کر سکتے ہیں۔

طلبا نے صدر مملکت کو اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے طلبا کو ان کے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کرائی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com